نوواک جوکووچ نے یو اے ای ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Novak Djokovic

Novak Djokovic

ابوظبی(جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے یو اے ای ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سیزن کا کامیاب اختتام کر دیا۔ ابو ظبہی میں ہونیوالے اے ٹی پی فائنل میں سربین ٹینس سٹار نوواک جووکوچ نے سپینش حریف نکولس المیگرو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

ورلڈ نمبر ون جوکووچ نے پہلے سیٹ میں گیارہ سیڈڈ کو با آسانی ٹائی بریک پر سات چار سے زیر کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی چھ تین سے کامیابی جوکووچ کے نام رہی تاہم میچ کے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی چھ تین سے فتح حاصل کی۔ سربین سٹارنے مسلسل دوسری بار یو اے ای ٹرافی اپنے نام کی۔