نوید قمر سے بھارتی سیکرٹری دفاع ششی کانت شرما کی ملاقات

Shashikant qamar

Shashikant qamar

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیر دفاع سید نوید قمر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی دفاعی وفد نے ملاقات کی۔ بھارتی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع ششی کانت شرما کر رہے ہیں جو سیاچن کے مسئلے پر سیکرٹری سطح کی بات چیت کیلئے گذشتہ روز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اس موقع پر وزیر دفاع سید نوید قمر نے توقع ظاہر کی کہ سیاچن سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کو فوری اور قابل قبول حل پاکستان اور بھارت دونوں کے مفاد میں ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام ممکن بنایا جاسکے وفد نے سیاچن کے معاملے پر مذاکرات کے پہلے دور کے بارے میں بھی وزیر دفاع سے تبادلہ خیال کیا۔