نیٹو حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا رہنما داداللہ ہلاک

Mullah Dadullah killed

Mullah Dadullah killed

افغانستان(جیوڈیسک)افغان حکام کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں نیٹو کے فضائی حملے میں کالعدم تحریک طالبان باجوڑ ایجنسی کا امیر داد اللہ ہلاک ہوگیا، تحریک طالبان نے ملا داد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

افغان حکام کے مطابق فضائی حملہ افغان سرحدی گاؤں میں کیا گیا تھا جس میں کالعدم تحریک طالبان باجوڑایجنسی کے امیر کے علاوہ بارہ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں۔ ملاداد اللہ تحریک طالبان پاکستان کا ایک اہم حصہ اور حکیم اللہ محسودکا قریبی ساتھی تھا ملاداد اللہ کی عمر تقریبا چالیس سال کے لگ بھگ تھی اور اس کا اصلی نام جمال داد اللہ تھا ۔ داداللہ کا تعلق ڈمہ ڈولا سے تھا ۔

دوہز ارہ گیارہ میں تحریک طالبان پاکستان کے ملا فقیر محمد سے اختلافات کے بعد داد اللہ کو امیر بنایا گیا تھا۔ یہ دو ہزار دس سے افغانستان میں طالبان کے ساتھ پاکستان میں حملوں کی کارروائیوں میں پیش پیش رہا۔

داد اللہ کو حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی مانا جاتا تھا ۔ افغان صوبہ کنٹر اور نورستان میں اس کی سرگرمیاں رہیں. ملاداد اللہ کو تحریک طالبان کا اہم حصہ تھا۔