نیپال: بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک

nepal bus crash

nepal bus crash

کھٹمنڈو : نیپال میں بس کھائی میں گرنے سے چالیس افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مشرقی نیپال کے پہاڑی علاقے سندھولی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔ بدقسمت بس میں پچاس سے زائد مسافر سوار تھے۔ جس میں سے بارہ افراد کو ہی بچایا جاسکا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔