واحد ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 18 رنز سے ہرا دیا

West Indies Beat Bangladesh

West Indies Beat Bangladesh

ویسٹ انڈیز نے سیریز کے واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں بنگلہ دیش کو اٹھارہ رنز سے شکست دے دی۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو ستانوے رنز بنائے۔

مارلون سیموئلز نے پچاسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیرن براوو اکتالیس رنز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے دو وکٹیں لیں۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ایک وکٹ پر ایک سو اناسی رنز ہی بنا سکی۔ تمیم اقبال اٹھاسی اور محمود اللہ چونسٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔