پشاور کے احمد حسین کا مکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ

Ahmed Hussain

Ahmed Hussain

پشاور(جیوڈیسک)پشاور سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی احمد حسین نے آٹھ گھنٹے میں سب سے زیادہ مکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.

پریس کلب میں بنائے جانے والے اس ریکارڈ کیلئے احمد حسین نے خاص تیاری کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پہلے یہ ریکارڈ دنیا کے کسی کھلاڑی کے پاس نہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے یہ ریکارڈ خاص طور پر انہیں حوالے کیا ہے۔

مارشل آرٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر یہ احمد حسین کا گیارہواں عالمی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک مسلسل آٹھ گھنٹے تک پنج بیگ پر پنجز لگائے اور 1 لاکھ 52 ہزار 520 مکے لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

احمد حسین اس سے پہلے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پنجز اور ککس، تین منٹ میں سب سے زیادہ ککس اور ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ ککس لگانے کے عالمی ریکارڈز بھی قائم کر چکے ہیں۔