وزیراعظم سے چوہدری برادران کی ملاقات

raja pavez Chaudhry brathran

raja pavez Chaudhry brathran

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے چوہدری برادران نے ملاقات کی اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کو سراہا۔چوہدری شجاعت کا نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک دنیا سے کٹ کر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے سے 49 ممالک سے تعلق بڑھے گا۔

نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت کا نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا تھاکہ کوئی ملک عالمی سفارتی تنہائی برداشت نہیں کر سکتا۔ امریکا، نیٹو اور ایساف افغانستان میں پچاس ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔