وسطی کرم: فورسز سے جھڑپ، 7 عسکریت پسند ہلاک

Kurram Agency

Kurram Agency

پشاور : (جیو ڈیسک) وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں سات عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے وسطی کرم کے علاقے جوگی میں گشت میں مصروف سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔ جس ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سات عسکریت پسند مارے گئے۔ جھڑپ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔