وویک اوبرائے داؤد ابراہیم کا کردار ادا کریں گے

vivek oberoi

vivek oberoi

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈالا میں داؤد ابراہیم کا کردار اداکریں گے۔ پروڈیوسر و ہدایتکارہ ایکتا کپور کی اس فلم میں مرکزی کردار جان ابراہم اور کنگنا راناوت ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ اسمگلنگ ڈان داؤد ابراہیم کا کیریکٹر وویک اوبرائے ادا کریں گے۔

فلم کی کہانی ممبئی میں ہونے والے پہلے رجسٹرڈ پولیس مقابلے پر مبنی ہے۔ شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا اس سے قبل بننے والی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کا سیکوئیل ہے۔ تقریب میں جان ابراہم کنگنا راناوٹ کے علاوہ منوج باجپائی، پوجا بیدی، پرتیک بابر اور ایمی جیکسن بھی موجود تھی۔