ٹائون انتظامیہ کورنگی ٹائون کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔محمد سمیع خان

 Mohammad Sami Khan

Mohammad Sami Khan

کراچی : ٹائون انتظامیہ کورنگی ٹائون کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیں ٹائون انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو صحت مند تفریحی سہولت کی فراہمی کے لئے بھی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ہر یو سی میں بلا امتیاز وتفریق عوام کی خدمت کررہے ہیں اورصحت مند ماحول بنانے کے لئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ صحت مند ماحول میں پرورش پانے والی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی کورنگی کا نام روشن کرے ا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے یونین کونسل نمبر08 زمان ٹائون اویس شہید پارک کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائو ن آفیسرانفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اورموقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹائون میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی ٹائون کی تمام شاہرائوں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر ومرمت کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے اور فیملیز اپنے بچوں کے ساتھ پارک میں تفریح کے لئے آسکیں پارکوں میں نئے پودے لگائیں جائیں اور گھاس کو برابر کیا جائے گرل پر رنگ وروغن کیا جائے اور گرین بیلٹس کی گھاس کو مزید ہرا بھرا کیا جائیموقع پر موجود عوام ا لناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورنگی ٹائون کی خوبصورتی کو قائم رکھنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کریں ٹائون انتظامیہ اپنے عوام الناس کے بنیادی مسائل حل کرنے اور کورنگی ٹائون کو خوب سے خوب تر بنانے میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔