کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو تین پوائنٹس کا اضافہ

KSE Index

KSE Index

کراچی (جیوڈیسک) روز نئے ریکارڈ بنانا اب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں معمول کی بات ہے۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس نے ساڑھے سولہ ہزار کی حد عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کاروبار کے آغاز سے بازار مثبت زون میں رہی۔فائننشل سروسز، سیمنٹ اور آئل سیکٹر میں سرگرمی رہی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو تین پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار پانچ سو ستائیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔ تکنییکی ماہرین کے مطابق اس سطح پر بازار میں کسی بھی وقت تکنیکی کریکشن دیکھی جاستکی ہے۔