ٹائی ٹینک تھری ڈی ورژن کا تہلکہ، پہلے ہفتے6 کروڑ کا بزنس

titanic 3d version

titanic 3d version

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک نے ایک بار پھر شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ فلم نے پہلے ہی ہفتے میں چھ کروڑکابزنس کرلیا۔ انیس سوستانوے میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائی ٹینک نے تو پانچ سو ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا ، مگر یہی فلم تھری ڈی ورژن میں آئی تو خوب تہلکہ مچایا۔اور پہلے ہی ہفتے چھ کروڑکے ٹکٹس کی فروخت نے ثابت کردیا کہ سال کی سب سے زیادہ منافع بخش یہی فلم ہوگی۔ اور تواور فلم نے تمام دعوے پورے کئے ۔