پریانکا چوپڑا زنجیرکے ری میک میں جیا بچن کا کردار نبھائیں گی

Jiya

Jiya

ممبئی : (جیو ڈیسک) فلموں کا ری میک پریانکا چوپڑا کے لئے خوش بختی کی علامت بن چکا ہے۔ ڈان اور اگنی پتھ کی شاندار کامیابی کے بعد انہیں فلم زنجیر کے ری میک کے لیئے سائن کر لیا ہے۔ پرانی زنجیر میں چاقو چھریاں تیز کرنے والی کا کردار جیا بچن نے ادا کیا تھا لیکن نئی زنجیر میں پریانکا چوپڑا سڑک پر گھومنے والی محنت کش خاتون کے بجائے ماڈرن دور کی بزنس ویمن کا کردار نبھائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا فلم زنجیر میں ایک کیفے کی مالکن کا کردار ادا کریں گی جو امریکا سے واپس بھارت لوٹتی ہے۔گلیمرس کردار ادا کرنے کے باوجود پریانکا فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کریں گے۔