کرینہ کپور کا معاوضہ ،ایک منٹ کے 5کروڑ روپے

kareena kapoor

kareena kapoor

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور کے نخرے دیکھئے۔ان کا معاوضہ دن بدن بڑھتاہی جارہا ہے۔انہوں ایک کمرشل میں کام کیلئے ایک منٹ کے پانچ کروڑ روپے وصول کرلئے۔ بالی ووڈ میں ریس جاری ہے زیادہ سے زیادہ معاوضہ طلب کرنے کی۔ جسے دیکھئے منہ مانگا معاوضہ لے کر امیر بننے کی کوشش میں ہے۔ مگر کرینہ کپور تو مقابلے میں اتنا آگے بڑھ گئیں کہ فلم تو چھوڑیں ایک کمرشل کا معاوضہ ہی پانچ کروڑروپے مانگ لیا۔

پروڈیوسر کو بھی اپنا برانڈ مشہور کرانا تھا ، وہ بھی ڈیمانڈ پر پانچ کروڑکا معاوضہ دینے کو تیار ہوگئے۔۔یوں بے بو فلموں میں آٹھ کروڑلے کر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایکٹریس تو تھیں ہی۔ ساتھ ساتھ کمرشلز کیلئے بھی بھاری معاوضہ لینے والی ماڈل بن گئیں۔