کترینہ کیف دھوم تھری میں ایکشن کرنے سے خوفزدہ

Dhoom 3

Dhoom 3

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف رومینس کے بعد پہلی بار ایکشن کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ اب تک تو ہاٹ گرل کترینہ کیف کو ہلکے پھلکے رومینٹک اور کامیڈی کیریکٹر ملے مگر اب ان کی جان مشکل میں پھنس گئی ہے کیونکہ انہیں ایکشن سین پکچرائز کرانا ہوگا۔

اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے۔کترینہ کیف فلم دھوم تھری میں عامر خان کے مدمقابل اداکاری کرنے کیلئے جتنی پرجوش تھیں ، اتنی ہی ٹھنڈی پڑگئیں،ایکٹنگ کے ساتھ ایکشن جو کرنا پڑ رہا ہے۔ اس فلم کی خاطر کترینہ کو دس دن تک ایکشن کرنے کی پریکٹس کرنی پڑ رہی ہے ۔آخر کیٹ نے کہہ دیا کہ ایکشن ایک مشکل ٹاسک ہے، شاید ہی وہ پوراکرسکیں۔