ٹیکس نظام کو سادہ اور شفاف بنائیں گے۔ شعیب سڈل

shoaib sadal

shoaib sadal

لاہور : (جیو ڈیسک) وفاقی محتسب برائے ٹیکس ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ نیٹو کنٹینرز کا کیس سامنے آنے کے بعد بہت سے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اب کوئی چیز حکام کی نظروں سے نہیں بچ سکتی ان اقدمات کے بعد افغانستان جانے والے ٹرکوں کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں بزنس فورم پنجاب کے ساتھ باہمی یاداشت کے معاہدیپر دستخط کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار گیارہ میں ایک لاکھ بیاسی ہزار افراد کو گیارہ ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ کیے گئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ محتسب عوام کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ ٹیکس نظام کو سادہ اور شفاف بنائیں ۔ جبکہ کاروباری افراد کی شکایات کا ازالہ بھی کریں۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ شفاف طریقے سے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کا معیشت میں تناسب پچھلے تئیس برس میں کم ہو کر آٹھ اعشاریہ دو فیصد پر آ گیا ہے جبکہ باقی ممالک میں یہ شرح کہیں زیادہ ہے۔ تقریب سے بزنس فورم پنجاب کے چئیرمین ابراہیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔