پاور کمپنیوں کی وصولی میں تیس فی صد سے زائد اضافہ

 Power companies

Power companies

پاکستان(جیوڈیسک)گزشتہ ایک سال کے دوران پاور کمپنیوں کی وصولی میں 30 فی صد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال میں پاور ڈسٹریبوشن کمپنیوں نے 652 ارب 69 کروڑ روپے کی بجلی خریدی جب کہ وصولی کا حجم 566 ارب روپے سے زائد کی وصولی ہوئی۔ پاور سیکٹر کو لائن لاسسز کی مد میں 25 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا ہے اور یہ لائن لاسسز توانائی سیکٹر میں موجود زیر گردش قرضوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختون خواہ میں بلوں کی وصولی سب سے کم ہے اور گزشتہ سال 25 ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا تھا۔ کمپنیوں کے مطابق بلوں کی وصولی میں سب سے بہتر صورت حال پنجاب میں جب کہ سندھ میں 24 ارب روپے کی عدم ادائیگی کا سامنا ہے۔