کے ایس سی: گزشتہ ہفتے سرمایہ کار مارکیٹ سے نکلتے نظر آئے

Stock Market

Stock Market

پاکستان (جیوڈیسک)عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا کاروباری ہفتہ صرف دو دن کا تھا تاہم اس دوران ملکی اور غیرملکی سرمایہ کار مارکیٹ سے نکلتے نظر آئے۔

مارکیٹ میں چھٹیاں بدھ تک تھیں اس لئے صرف جمعرات اور جمعے کو کام ہوا۔این سی سی پی ایل کے مطابق اس دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر تین لاکھ تراسی ہزار ڈالر سے زائد مالیت کے شئیرز اور بانڈز بیچ دیئے۔ دوسری طرف ملکی سرمایہ کاروں نے بھی دو لاکھ ڈالر اکاون ہزار ڈالر بازار سے نکال لئے۔ بینک اور مالیاتی اداروں نے تراسی لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز بیچے۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میوچل فنڈز نے دس لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔