قومی بچت اسکیموں پر منافع میں کمی

national saving

national saving

پاکستان(جیوڈیسک)شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کے مزے تو آ گئے لیکن غریبوں کیلئے مصیبت پڑگئی۔ حال ہی ریٹائر ہونے والا عام طبقہ قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ لگائے گا تو منافع کم ہی ملے گا۔

حکومت کے اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔ منافع میں کمی کا اطلاق ستائیس اگست اور اس کے بعد کی جانے والی سرمایہ کاری پر ہوگا ۔

اسپیشل سیوینگز سرٹیفیکٹ پر شرح منافع دس اعشاریہ آٹھ فی صد ، ریگولر انکم اسکیم پر شرح منافع گیارہ فی صد ڈیفنس سیوینگز سر ٹیفکیٹ پر شرح منافع ساڑھے گیارہ فیصد اور سیونگز اکانٹس پر سات اعشاریہ چار فیصد منافع ملے گا۔ بزرگ شہریوں اور ریٹائرڈ شہریوں کے فائدے کے لئے بہبود سیونگز اور پینشنر بینفٹ اکانٹس پر شرح منافع ساڑھے تیرہ فیصد رکھا گیا ہے۔