پاپ اسٹار لیڈی گاگا ،دوران پرفارمنس پول سے ٹکرا گئیں

lady gaga

lady gaga

آکلینڈ : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ پاپ اسٹار لیڈی گاگا نیوزی لینڈ میں لائیو کانسرٹ کررہی تھیں، کہ اچانک ہی میٹل پول سر سے ٹکرا گیا،لیکن اسٹار نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔آکلینڈ ویکٹر ارینا میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اپنے گانے “Judas” کی پرفارمنس دے رہی تھیں اورہر ایک ہی پرفارمنس سے محظوظ ہورہا تھا کہ ساتھی اداکار کے ہاتھ میں موجود پول توازن کھو بیٹھا اورقریب ہی کھڑی لیڈی گاگا کے سر پر جالگا۔حیران کن طور پر سب اتنا اچانک ہوا تھا کہ ساتھ اداکار کو پتہ ہی نہیں چلا اور وہ پرفارمنس میں مصروف رہا،کچھ لمحے بعد ہی لیڈی گاگا نے بھی خود کو سنبھالا اور پرفارمنس جاری رکھی، پرفارمنس کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں سے گانے کے دوران حادثے میں بھول چوک کی معافی بھی مانگ لی۔