پاکستان اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو ہرا دیا

Pakistan Vs World 11

Pakistan Vs World 11

پاکستان اسٹار الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹار الین نے انٹر نیشنل ورلڈ الیون کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے ۔

پاکستان اسٹار الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹار الیون کو جیت کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے چار وکتوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہ زیب پینتیس اور عمران نذیر ستاون رنز بنا کر نما یاں رہے ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جار ی دوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹار الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ شاہد آفریدی کی غیر موجودگی میں سابق کپتان شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔ پاکستان اسٹار الیون کی جانب سے فراذاحمد نے تین اور تابش خان نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو بیالیس رنز بنائے تھے ۔