پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترکہ ہے، محکمہ خارجہ

washington

washington

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکا نے کہاہے کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے نیٹوسپلائی بحال کردی ہے اور جمعرات کے روز پہلے چندکنٹینر افغانستان پہنچے ہیں، یہ محفوظ، پرامن اورخوشحال افغانستان کیلئے پاکستانی حمایت کا واضح ثبوت ہے۔

ترجمان کاکہناتھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت امریکا کی ترجیح میں شامل ہے، دونوں ملکوں کا مفاد مشترکہ ہے۔