پاکستان بار کونسل کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Pakistan Bar Council

Pakistan Bar Council

پاکستان بارکونسل نے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے خلاف آج وکلا کو ملک گیرہڑتال کی کال دے دی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں زیرالتوا لاکھوں مقدمات 31دسمبر تک نہیں نمٹائے جاسکتے۔ پاکستان بارکونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے ملک بھرکی ماتحت عدلیہ کو تمام پرانے مقدمات 31 دسمبرتک نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی کمیٹی کی طرف سے دی گئی یہ ڈیڈ لائن نا قابل عمل ہے کیونکہ ایک ماہ میں لاکھوں مقدمات نمٹائے نہیں جا سکتے۔ پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ اس ڈیڈ لائن سے ماتحت عدلیہ کے جج اور وکلا ذہنی تنا کا شکار ہیں۔ ماتحت عدلیہ کے جج جلدبازی میں مقدمے نمٹارہے ہیں جو انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

اس جلد بازی سے غلط فیصلے بھی ہو سکتے ہیں۔ پاکستان بارکونسل کے مطابق ملک بھرکے وکلا اس فیصلے کے خلاف آج عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔ کونسل نے چیف جسٹس سے اس فیصلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔