پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے:نوازش علی

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اور سابق جنرل سیکرٹری نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان میں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی ممبر انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اور اگر کسی نے ذاتی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تو پارٹی اس کے خلاف ایکشن لے گی اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 107میں کوئی امیدوار نہ ہواور این اے 107میں کسی کو نامزد نہیں کیا اور عنقریب رابطہ کمیٹی کا اجلاس کر کے اس میں دیگر معاملات کا جائزہ لے کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔