پریانکا چوپڑانے نیا بوائے فرینڈ بنا لیا

priyanka

priyanka

ممبئی : بالی ووڈ ایکٹریس پریانکا چوپڑانے اب نیا بوائے فرینڈ بنا لیا ہے۔۔فلم سات خون معاف کے بعد پریانکااب سات بوائے فرینڈز کو بخشنے کے موڈ میں نہیں۔ بالی ووڈکی شوخ و چنچل ایکٹریس پریانکا چوپڑا کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاھی میں۔ کبھی اداکاری توکبھی گلوکاری۔ ہر وقت خبروں میں رہنے کا فن تو ان کو خوب آتاہے۔
گلوکاری کے میدان میں کودنے کے بعد پریانکاکو مل گیا ہے برطانیہ کا ایک سنگر جے شون جو پریانکا کو البم کی ریلیز میں مدد کررہا ہے۔جے کے بارے میں پریانکا اتنی دیوانی ہورہی ہیں کہ دن ہو رات اسی کا نام لبوں پر ہے۔ ویسے پریانکا کے بوائے فرینڈز کی لسٹ کافی لمبی ہے۔جہاں جہاں اسے فلمی دنیا میں اونچی اڑان بھرنے کی ضرورت ہوئی کسی نہ کسی بوائے فرینڈکاسہارا لیا اور پھر فلم ہٹ ہوئی تو تو کہاں میں کہاں۔
فلم انجاناانجانی کوہی دیکھ لیں ،رنبیر کپور سے ایسی دوستی کی کہ بن دیکھے رہا نہ جائے اور پھر رنبیر سے ایسے انجان بن گئی کہ جیسے جانتے نہیں۔ خیر پریانکا کی شاہد کپور سے دوستی کے بھی خوب چرچے ہوئے لیکن کئی بار کئی ہیروز سے شادی کرتے کرتے رہ گئیں۔ اتنے بوائے فرینڈز تبدیل کرتے کرتے شاید پریانکا نے سات خون معاف میں سات شوہرمعاف کروائے تو ہوسکتا ہے اب سات بوائے فرینڈزبھی معاف ہی کروالیئے ہوں۔Share on