پر فیکٹ خان اب ایڈز پر بننے والی فلم میں نظر آئیں گے

aamir khan

aamir khan

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی وڈ کے پرفیکٹ خان اب ایڈز پر بننے والی فلم میں کام کریں گے ۔ڈائریکٹر پریا درشن نے مسٹر پرفیکٹ کو اپنی اگلی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے،پریادرشن ان دنوں اپنی فلم کمال دھمال مالا مال پرکام کررہے ہیں ،ان کی اگلی فلم کا موضوع ایڈز ہوگا،فلم کی کامیابی یقینی بنانے کیلیے انہوں نے اس میں عامر خان کو لینے کا فیصلہ کیا ہے ،فلم کا نام کیا ہوگا یہ طے ہونا ابھی باقی ہے ۔