پشاور : رنگ روڈ پر دھماکا، بچے سمیت 8 افراد زخمی

Peshawar bomb blast

Peshawar bomb blast

پشاور : (جیو ڈیسک)پشاور میں رنگ روڈ پرپولیس چوکی کے قریب دھماکے میں بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی کارروائیاں جاری۔ پشاور چار دن سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ آج پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ رنگ روڈ پر مال منڈی کے قریب پولیس چوکی بم دھماکے سے تباہ ہوگئی۔

دھماکا کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ایس پی شفیع اللہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی۔