کراچی کے مسائل کا حل ملٹری آپریشن نہیں،منورحسن

munawar hasan

munawar hasan

کراچی : (جیو ڈیسک)امیرجماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل ملٹری آپریشن نہیں۔ اس سے نفرتیں جنم لیتی ہیں۔ کراچی میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات تنہا پرواز کے متحمل نہیں ہوسکتے۔کراچی کے حالات میں میں بہتری کے لیے دینی اور سیاسی جماعتیں مل کر ایک ایجنڈے پر متفق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی کے حالات بہتر کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔