پشاور: کینال روڈ پر گھر میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق

peshawar

peshawar

پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور میں کینال روڈ پر گھر میں گیس رسنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کینال روڈ پر گھر میں رات گئے گیس لیک ہوتی رہی۔ علی الصبح جب خاتون خانہ نے چولہا جلایا تو اس سے دھماکا ہوگیا جس سے دو بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون اور ایک شدیدزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔