پنجاب حکومت صوبہ بھر میں انڈسٹری کو درپیش مسائل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے : چوہدری محمد اکرام

سیالکوٹ(جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں انڈسٹری کو درپیش مسائل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجیکل ایسوسی ایشن میں اپنے دورے کے

دوران اراکین ایسوسی ایشن سے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیر مین سرجیکل ایسوسی ایشن بلال تنویر، وائش چیرمین شمیم احمد، محمد سلیم، ، جہانگیر باجوہ ، عبدالجلیل باجوہ، بلال امین ، طاہر اشفاق سمیت دیگر موجود تھے۔

چوہدری محمد اکرام نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف صوبے کی انڈسٹری حصوصا آلات جراہی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا جدید چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اس انڈسٹری کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کر نے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔

چوہدری اکرام نے کہا کہ سرجیکل انڈسٹری پاکستان کی واحد انڈسٹری ہے جسکا وجود صرف سیالکوٹ میں ہی ہے انہوں نے کہا عالمی تجارتی منڈیوں میں سیالکوٹ کے صنعت کار جو اپنی مدد آپ کے تحت سبز ہلالی پرچم سربلند رکھے ہوئے ہیں پنجاب حکومت انکی قدر کرتی ہے