پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، منظور وٹو

manzoor watto

manzoor watto

پنجاب : (منظور وٹو )وفاقی وزیر برائے امور کشمیر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری بھرپور سیاست کررہے ہیں جس کے تحت پنجاب میں بھی آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔لاہور شاہ عالم مارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ اس وقت سیاست میں جیسے صدر آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر کر چل رہے ویسے ہی آئندہ حکومت بھی اتحادی نوعیت کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان بھی چھوڑ چکے، میاں نواز شریف نہ تو کسی کو ساتھ لیکر چل سکتے ہیں اور نہ کوئی ان کے ساتھ چلنے کو تیار ہے۔