پنجاب میں بارش کا سلسلہ رک گیا ، دھوپ سے گرمی میں اضافہ

Punjab

Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کے اکثر شہروں میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔ لاہور سمیت پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں تیز دھوپ کے باعث گرمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا سمیت بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ صبح نو بجے اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور 30 ، فیصل آباد اور ملتان 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔