پنجن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ ہسپتال کے سابق نائب شفٹ انچارج ڈاکٹر سید حفیظ انور عظیمی سپرد خاک

گجرات (جی پی آئی) پنجن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عبداللہ ہسپتال کے سابق نائب شفٹ انچارج ڈاکٹر سید حفیظ انور عظیمی سپرد خاک ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروز منگل صبح 9بجے جامع مسجد نور نئی آباد قریشی محلہ میں ہو گا۔

مرحوم گزشتہ روز پنجن کسانہ میں کیری ڈبہ سے حادثہ کے بعد سر کی چوٹ کے باعث جانبر نہ ہو سکے مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک 6،7سالہ بیٹا چھوڑا ہے ، مرحوم کی نماز جنازہ شیخاں والا قبرستان میں ادا کی گئی ، جس میں ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، ڈاکٹر شفقت جاوید ، ڈاکٹر طارق محمود بھنڈاری ، ڈاکٹر راجہ شہزاد احمد ، قاری محمد یوسف ، ثناء اللہ مجاہد ، عبدالستارانصاری ، ارشد محمود شاہد ، محمد افضل ، محمد اقبال فیصل ، شعیب ، امجد کائرہ ، چوہدری فاضل کائرہ ، خالد کائرہ ، اقبال خان ، محمد سلیم اور دیگر شریک ہوئے۔