پولیس حراست فرار کیس: انجم عقیل پیش نہ ہو سکے، سماعت ملتوی

anjum aqeel

anjum aqeel

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے خلاف پولیس حراست فرار کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی، سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں انجم عقیل سمیت سترہ افراد کے خلاف پولیس حراست سے فرار کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت پولیس نے انجم عقیل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے مئوقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بیماری کے باعث پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس لئے انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔
عدالت نے آئندہ تاریخ پر انجم عقیل کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔