پیارے نبی کی ذات پر حملہ برداشت نہیں، پاکستان کا اقوام متحدہ کوخط

Hussain Haroon

Hussain Haroon

پاکستان نے اقوام متحدہ پر واضح کیا ہے کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر تحریری یا زبانی حملہ برداشت نہیں کرسکتے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب حسین ہارون نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کے نام خط میں گستاخانہ فلم کی مذمت کی ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ حسین ہارون نے فلم کوغیرمہذب قرار دینے اوراس کی مذمت کرنے پر بان کی مون کے موقف کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس خط کو جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں سرکاری دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے۔