ملک بھر میں آج یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم منایا جا رہا ہے

youm e Ishq e Rasool (S.A.A.W)

youm e Ishq e Rasool (S.A.A.W)

امریکا میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف آج پاکستان میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم منایاجا رہا ہے اور پوری قوم متحد ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے نفرت کا اظہار کر رہی ہے۔

حکومت نے آج یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم منانے اورملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس موقعے پر سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکزبند رہیں گے۔ سیاسی جماعتوں، مذہبی اورسماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں توہین آمیز فلم پر عوام کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ یوم عشقِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیحوالے سے پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، سینما اور تھیٹر ہالز بھی بند رہیں گے۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پنجاب نے صوبے بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ایئر پورٹس سمیت تمام سرکاری اور غیر سرکاری پمپس کو تیل کی سپلائی بند رہے گی۔ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان بس سروس معطل رہے گی۔