پیٹرول کی قیمتوں میں کمی صدر کی ہدایت پر کی،عاصم حسین

Asim

Asim

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی صدر آصف زرداری کی ہدایت پر کی گئی۔ قیمتوں پر نظرثانی ہفتہ وار کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی ہے ۔ منگل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں سمری کا جائزہ لیاجائے گا۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پرپیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ہفتہ وار نظرثانی کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے۔جس میں ای سی سی کے اجلاس میں غورکیاجائیگا۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ حکومت نے پیٹرولیم کی قیمتیں کم کردیں۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنا صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایل پی جی کے اسٹیشنز لگانے پرغور کررہے ہیں۔