پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین کی صدرحمیرانقوی کا وفد کے ہمراہ مظفرآباد کا دورہ

بھمبر : پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین کی صدر حمیرانقوی کا وفد کے ہمراہ مظفر آباد کا 4روزہ دورہ وزیر اعظم ،وزراء حکومت سے ملاقاتیں خواتین کو روز گار فراہم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات اٹھانے کی تجویز دی حکومت خواتین کو روز گار کے مواقع فراہم کرے گی حکومتی وزراء کی یقین دہانی تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی صدر حمیرا نقوی نے وفد کے ہمرا ہ مظفر آباد کا 4روزہ دورہ کیا وفدمیں شعبہ خواتین میرپور کی جنرل سیکرٹری تعظیم بیگم ،کوآرڈینیٹر جمشید اختر ،فنانس سیکرٹری رفعت پروین شامل تھیں جنہوں نے اپنے دورے کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ،سپیکر اسمبلی غلام صادق،ڈپٹی سپیکر اسمبلی شاہین ڈار ،وزیر قانون اظہر گیلانی ،وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین ،وزیر تعلیم سکولزمیاںعبدالوحید ،وزیر اوقاف محمد افسر شاہد ،وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی ،وزیر مال چوہدری علی شان سونی ،وزیر خوراک جاوید بڈھانوی ،وزیر سماجی بہبو د فرزانہ یعقوب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں انہوں نے وزیر اعظم اور حکومتی وزراء کو خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا خواتین کو روز گار فراہم کرنے کیلئے حکومت سے اپیل کی جس پر وزیر اعظم اور حکومتی وزراء نے انکو خواتین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔