پی ایس او کے بقایا جات 100 ارب روپے تک پہنچ گئے

PSO

PSO

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزارت پانی و بجلی کی طرف پی ایس او کے بقایا جات 100 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس او نے 24 جنوری تک 17 ارب روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی ایس او کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کے تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ اوسطا 20 ہزار میٹرک ٹن تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

پی ایس او کے مجموعی طور پر مختلف اداروں کی طرف 150ارب روپے کے بقایا جات ہیں جن میں سے 100 ارب روپے صرف وزارت پانی و بجلی کی طرف ہیں۔ 24 جنوری تک 17ارب روپے کی ادائیگی کیلئے وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔