چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی موضع سمن پنڈی میں چوہدری دلاور نون ، چوہدری خان نون سے اہم اور خصوصی ملاقات

ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی موضع سمن پنڈی میں چوہدری دلاور نون ، چوہدری خان نون سے اہم اور خصوصی ملاقات ، ملاقات کے دوران حلقہ پی پی 113 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، یہ ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی، اِس موقع پر چوہدری دلاور نون ، چوہدری خان نون نے چوہدری اخلاق رنیاں سے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ دوسرے گروپوں کی طرح ہم بھی آپ کی مکمل سپورٹ کرینگے اور ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں ۔

سمن پنڈی سے آپ کو بھر پور کامیابی دِلائیں گے اور ہر قسم کا آپ کے ساتھ تعاون کرینگے ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے لیے ہر وہ مشکل کام کرینگے جس میں رنیاں برادران کی بہتری ہو، اِس موقع پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے کہا کہ ہماری اُمیدیں آپ بھائیوں سے وابستہ ہیں ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کرینگے اور ہر مشکلات کا سامنا ڈٹ کر کرینگے ، ہمیں آپ پر فخر ہے ، اُنہوں نے کہا آپ بھائی جوق در جوق اپنے فرائض آئندہ الیکشن میں بھر پور ادا کرینگے ، ہمارا تعاون بھی آپ کے ساتھ ہر پل رہے گا۔