چپراڑ سیکٹر، بھارتی فورسز کی بالااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں دوسرے روز بھی بھارتی سیکورٹی فورسز کی دراندازی جاری، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب دینے کے بعد بھارتیں گنیں خاموش ہو گئیں۔علی الصبح بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر چپراڑ سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا اور سرحد سے ملحقہ گائوں سرگپور پر گولہ باری بھی کی۔

بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے کے ساتھ ساتھ مارٹر گولوں سے بھی حملے کیے تاہم چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں اور گنوں نے چپ سادھ لی۔ واضع رہے کہ گذشتہ شام بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 پاکستانی زخمی ہوئے تھے۔