چکرا گوٹھ: گواہان نے کامران مادھوری کے ساتھیوں کو شناخت کر لیا

Chakra Goth

Chakra Goth

کراچی کی مقامی عدالت نے چکرا گوٹھ کیس میں گرفتار ملزمان کامران مادھوری کے ساتھیوں کی شناخت استغاثہ کے گواہان سے کر لی۔  جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی حلیم احمد کے روبرو پولیس نے ملزمان مشتاق قطری، شاہ جہاں بنگالی، علا الدین اور جبار علی کو پیش کیا تھا۔ عدالت کے سامنے استغاثہ کے 5 گواہان نے چاروں ملزمان کو شناخت کیا۔ عدالت نے بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔