میمو پر حکومتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ خورشید شاہ

khursheed shah

khursheed shah

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کا کہنا ہے میمو پر جوڈیشل نہیں حکومتی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے، شریف برادران نے ماضی سے سبق نہ سیکھا توگو زرداری گو نہیں آل گو ہو گا۔ لاہور میں انجیئنرز کے چوالیسویں کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل پر حکومتی سطح پر ضرور کاروائی ہونی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے خلاف بھی انکوائری ہونی چاہئے جو کارگل کے معاملے پر کلنٹن کے پاس گئے تھے جبکہ شہباز شریف نے مشرف سے جان چھڑانے کے لئے جوخط لکھے ان پر بھی انکوائری ہونی چاہئے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے ماضی سے سبق نہ سیکھا توگو زرداری گو نہیں پھر آل گو ہوگا، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایجنسیوں کے بندے ہیں یا نہیں یہ عمران خان جانے اور ان پر الزام لگانے والے ن لیگی جانیں۔