چیمئنز لیگ فٹبال، بائرن میونخ فائنل میں پہنچ گئی

Bayern Munich

Bayern Munich

میڈرڈ : (جیو ڈیسک) بائرن میونخ نے سیمی فائنل میں ریئل میڈرڈ کو شکست دیکر چیمپئنز لیگ فٹبال میں چیلسی کے مقابل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میڈرڈ میں کھیلے گئے اوے میچ میں بائرن میونخ نے بے مثال فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اوردو صفرکے خسارے میں جانے کے باوجود پینلٹیز پرتین ایک سے فتح حاصل کرلی۔

فاتح ٹیم کے ہیرو گول کیپر مینوئل نیوئر تھے جنہوں نے رئیل میڈرڈ کو دو صفر کی برتری دلانے والے کرسٹیانو رونالڈو اورکاکا کی پینلٹیز روک لیں۔ بائرن میونخ کی جانب سے فیصلہ کن گول پینلٹی کک پربستن سوانس ٹیگر نے بنایا۔چیلسی اور بائرن میونخ کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل انیس مئی کو کھیلا جائے گا۔