چین، جاپان، جنوبی کوریا کے سربراہوں کی ملاقات

South Korean leaders

South Korean leaders

بیجنگ : (جیو ڈیسک)بیجنگ میں منعقد ہونے والی چین ، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کی ملاقات میں جزیرہ نما کوریا میں جاری تنا کو کم کرنے کیلئے مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ملاقات کا مقصد شمال مشرقی ایشیا کی تین بڑی اقتصادی طاقتوں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔ چینی وزیر اعظم ہوجنا تا نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے کو درپیش غیر مستحکم اور غیر یقینی صورتحال کا اندازہ لگانا خاصا مشکل ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر لی مونگ بک کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کا اس امر پر اتفاق ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید کسی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔