چین، فیشن ویک میں منفرد ملبوسات اور اسٹائل نے نئے ٹرینڈ سیٹ کردیئے

fashion china

fashion china

چین میں ہانگ کانگ فیشن ویک میں منفرد ملبوسات اور اسٹائل نے نئے ٹرینڈ سیٹ کردیئے۔ جلدی جلدی میک اپ کرتے اور منفرد روپ میں جلوہ گر ہونے والے یہ ماڈلز چین میں گھریلو فیشن ڈیزائنرزکا کلیکشن پیش کرنے کے لئے بے چین ہیں۔
مگرکبھی دیکھا ایسا اندازجیسا چینی گھریلو ڈیزائنرزنے کر دکھایا کمال سر پردرخت سجائے یہ ماڈلز موسم سرما کے فیشن کی نمائندگی کررہی ہیں۔ مگر یہ سرماکے ساتھ جاڑے کی آمد کی بھی خبرسنارہی ہیں۔
سنہرے لباس میں سر پر کانٹے سجائے یہ ماڈل کسی اور ہی دنیاکا باسی لگ رہا ہے۔ اور ان سب پر راج کرنے آرہی ہیں پریوں جیسی چڑیل جس کے پر تو سفید نہیں لیکن وہ اپنی ادائوں اورقریشیا سے بنے خوبصورت پر چینی گھریلو دستکاری کا بہترین شاہکار پیش کر رہی ہے.
ان جلو ں کا سلسہ ابھی فیشن ویک میں مزید باقی ہیں جس میں ان ہلکے سنہرے رنگوں کے دیدہ زیب ملبوسات نے میلہ لوٹ ہی لیا ہے یہاں پر موجود گھریلو طور پر بننے والے ڈیزائنز نے فیشن ویک میں چین کے لوگوں کی آنکھیں خیرہ کردیں۔