چین بچوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں معصوم بچوں کی اسمگلنگ روک کر اناسی بچوں کا بازیاب کرا لیا گیا ہے ، جبکہ گھنانے جرم کے گروہ کے تین سو پچپن افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

چینی پولیس نے بہادری کی مثال پیش کرتیہوئے 89 معصوم بچوں کو بچا لیا ۔ چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے چین کے سب سے آبادی والے دو صوبوں گانگڈونگ اور سچوان میں آپریشن کر کے 355 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جو بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے 89 بچوں کو بازیاب بھی کرایا جنہیں پبلک سیکیورٹی کے حوالے کردیا گیا۔

چینی پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے ایک ایسے نیٹ ورک کو توڑا جو معصوم بچوں کی دوسرے ممالک میں اسمگلنگ کرتا تھا۔ بچوں کی اس وقت مقامی نرسنگ ہوم میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور پولیس بچوں کے والدین کو تلاش کررہی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ان لوگوں کو قانون کی گرفت میں لانا ہے جو مغوی بچے خریدتے اور بیچتے ہیں تاکہ چین میں بچوں کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔