چین میں سمندری طوفان ، لاکھوں افراد بے گھر ، پروازیں منسوخ

Hurricane in China

Hurricane in China

چین (جیوڈیسک) چین کے ساحلی علاقے میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان نے تباہی مچادی 3 لاکھ افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،29پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ چین کے مشرقی علاقوں میں تیز بارشوں نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی. طوفان کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا،تیز ہواویں سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں یا انہیں نقصان پہنچا۔

دریاوں میں پانی کی سطح کئی انتہائی حد تک تجاویز کر گئی ہے، فصلیں زیر آب آگئیں اور متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے. موسم کی وجہ سے 29 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں