چین میں 600 سے زائد کانیں بند کرنے کا فیصلہ

China mines

China mines

چین(جیوڈیسک)چین میں بڑھتے ہوئے کوئلہ کان کے حادثوں اور ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کے بعد رواں سال مزید 600 سے زائد کانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ ورک سیفٹی ایس اے ڈبلیو ایس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کان کانوں کے تحفظ اور کوئلہ کی کانوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت ملک بھر کی مزید 625 کانوں کو رواں سال بند کر دیا جائیگا تاکہ ان میں حفاظتی انتظامات کو بہتر بنا کر آئندہ خونیں حادثات کی شرح کم کی جائے۔

ترجمان اے ڈبلیو ایس اے کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بے شمار حفاظتی اقدامات کے باوجود کوئلہ کانوں میں حادثات اور ان میں جانی نقصان کی شرح کم نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ اس سروے کے مطابق اوسطا 100 ملین ٹن کوئلہ 35 سے زائد کان کانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔