مٹ رومنی کے پاس افغانستان سے انخلا کا کوئی منصوبہ نہیں، اوباما

Mitt Romney

Mitt Romney

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ انکے مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی کے پاس افغانستان سے انخلا کا کوئی عملی منصوبہ نہیں ہے۔

کولوراڈو کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں خطاب کے دوران صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کو تلاش کر کے کیفر کردار تک پہنچا کر وعدہ پورا کیا۔ امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلایا جارہا ہے، 2014 تک افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہوجائے گا۔ مخالف صدارتی امیدوار مٹ رومنی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے پاس افغانستان کے بارے کوئی واضح منصوبہ نہیں ہے۔